لندن (جیوڈیسک) 25 برطانوی ڈاکٹرز پاکستان آکر بحریہ ہسپتال میں خدمات فراہم کریں گے، ملک ریاض کا کہنا ہے ہر قسم کی سرجری سمیت تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، پاکستانی ڈاکٹروں کو تربیت بھی دیں گے۔
لندن میں بحریہ فاؤنڈیشن اور برطانیہ کے صف اول کے 25 ڈاکٹرز کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یہ ڈاکٹرز پاکستان آکر بحریہ کے سات ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرینگے ۔ بحریہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ملک ریاض کے ساتھ پریس کانفرنس میں لندن کے 15 ڈاکٹرز موجودتھے۔
ملک ریاض کا کہنا تھا برطانیہ کے ٹاپ ڈاکٹرز ، نیورو سرجری ، سپائنل انجری سمیت دیگر سرجری کے لئے خدمات فراہم کریں گے ۔ ملک ریاض کا مزید کہنا تھا بحریہ ٹاؤن ملک کے 7 ہسپتالوں میں سروسز فراہم کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں سانحہ پشاور کے زخمی طالبعلم محمد ابراہیم بھی موجود تھے جن کا علاج بحریہ ٹاؤن نے انہی ڈاکٹرز سے کرایا۔