برطانوی ڈرون کا عراق میں داعش کے ٹھکانے پر پہلی بار حملہ

British Drones

British Drones

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے عراق میں داعش کے جنگجووں کیخلاف پہلا ڈرون حملہ کر دیا ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق پیر کے روز دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں معروف دہشت گرد تنظیم کے ارکان پر میزائل داغا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ نے عراق میں دولت اسلامیہ (داعش) کیخلاف فضائی بمباری کی ستمبر میں منظوری دی تھی ۔جس کے بعد ائرفورس ٹورنا ڈو جی آر فور کے طیارے عراق میں کئی فضائی حملوں میں شرکت کر چکے ہیں۔