لندن (جیوڈیسک) لندن انتہاپسندتنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے افراد نے لندن کے علاقے وول ایچ اور نیوکاسل میں مظاہرے کیے ہیں اور اس دوران توڑ پھوڑ بھی کی گئی جس پر کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کومسلمانوں کے خلاف نفرت ظاہرکرنے کا بہانہ مل گیا ہے۔
مظاہرہ یہاں قائم کیے جانے والے مدرسے کے خلاف ہونا تھا تاہم مظاہرے میں شریک ای ڈی ایل کے کارکنوں نے فوج کی حمایت کے نام پر مسلمانوں کی مخالفت میں نعرے لگائے۔انتہاپسندانگلش ڈیفنس لیگ کے خلاف بھی مظاہرہ کیاگیا جس میں خواتین بھی شریک تھیں۔
ای ڈی ایل مخالفین نے نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔ علاقے کے افراد بھی حیران تھے کہ ای ڈی ایل کی بیماری یہاں تک کیسے پہنچ گئی۔ انگلش ڈیفنس لیگ نیوول ایچ میں بھی مظاہرہ کیا اوراس دوران پولیس پر پتھراو اور بوتلیں بھی پھینکی گئیں۔ توڑپھوڑ کے واقعات بھی ہوئے جس پرکئی افرادکوحراست میں لے لیاگیا ہے۔