برٹش موٹو جی پی: ورلڈ چیمپئین جارج لورینزو نے میدان مار لیا

lorenzo

lorenzo

ورلڈ چیمپئین یاماہا کے جارج لورینزو نے دلچسپ مقابلے کے بعد برٹش موٹو جی پی جیت لی۔ سلور اسٹون سرکٹ پر ہونے والی ریس کا آغاز ورلڈ چیمپئین یاماہا کے جارج لورینزو نے گرڈ میں رہتے ہوئے دوسرے نمبر سے کیا۔ ورلڈ چیمپئین شپ لیڈ ریس کا اختتام پوڈیم میں پہلی پوزیشن پر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ریس کے آغاز سے ہی اسپینش رائڈر مارک ماکیوز کو برتری حاصل تھی اختتامی لمحات تک دونوں رائڈرکے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔ آخری لیپ میں لورینزو نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور ریس اپنے نام کر لی۔ لورینزو نے مقررہ فاصلہ چالیس منٹ باون اعشاریہ پانچ ایک پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔

مارکیوز اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سابق ورلڈ چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ دوسرے نمبر پر آنے کے باوجود چیمپئین شپ ٹیبل پر مارکیوز دو سو تینتیس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ موٹو ٹو ریس میں برطانیہ کے اسکاٹ ریڈنگ نے میدان مار لیا۔ برطانوی رائڈر اڑتیس منٹ بائیس اعشاریہ آٹھ نو سات سیکنڈز کے ساتھ فاتح رہے۔