ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کو انطالیہ میں علیحدہ علیحدہ شرف ملاقات بخشا۔
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ترکش ۔ برٹش سویٹ لینگویجز فورم میں شرکت کی غرض سے انطالیہ آئے۔
جانسن نے ترکی اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے زیر مقصد تشکیل دیے جانے والے فورم کاافتتاح کیا، بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوا ن نے مہمان وزیر کو شرفِ ملاقات بخشا۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی بورس جانسن کو ملاقات کا شرف بخشنے کے بعد ڈچ آف یارک پرنس اینڈریو سے بھی ملاقات کی۔ بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات میں یورپی یونین امور کے وزیر عمر چیلک بھی شامل تھے۔