جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کے نیکو روزبرگ نے برٹش گراں پری جیت لی۔ آسٹریلیا کے مارک ویبر دوسرے نمبر پررہے۔ جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ نے سلور اسٹون سرکٹ پر ہونے والی ریس کا آغاز گرڈ میں رہتے ہوئے دوسرے نمبر سے کیا۔ اوراختتام پوڈیم میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ کیا۔ روزبرگ کے ٹیم میٹ لوئس ہملٹن ٹائر کی خرابی کے سبب ٹاپ تھری میں نہ آسکے۔ روزبرگ نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ بتیس منٹ انسٹھ اعشاریہ چار پانچ چھ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔
جرمنی کے مارک ویبر دوسرے اور آسٹریلیا کے فرننڈو اولنسو تیسرے نمبر پررہے۔ جرمنی کے سباستین ویٹل برٹش گراں پری میں آخری نمبرز پررہنے کے باوجود چیمپئین شپ ٹیبل پرایک سو بتیس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ فراری کے فرننڈو اولنسو کا نمبر دوسرا ہے۔ سیزن کی اگلی ریس جرمن گراں پری پانچ سات جولائی کو ہوگی۔