برطانیہ: آزادی کے سوال پر ووٹنگ کا عمل جاری

Scotland

Scotland

اسکاٹ لینڈ (جیوڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں آزادی کے سوال پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براوٴن سمیت اہم شخصیات نے ووٹ کا حق استعمال کیا،نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں آزادی یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے معاملے پر ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

اس ریفرنڈم میں ووٹروں سے سوال پوچھا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو آزاد ملک ہونا چاہیے اور اس پر ووٹرز ہاں یا نہ میں جواب دیں گے۔ریفرنڈم میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براوٴن،اسکاٹ لینڈ کے پہلے وزیر الیکس سالمنڈ اور آزادی کے سب سے بڑے حامی الیسٹیئر ڈارلنگ نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

برٹش ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے حق میں اپیل جاری کر دی،اس ریفرنڈم میں بیالیس لاکھ پچاسی ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹر حصہ لے رہے ہیں اور ٹرن آوٴٹ زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔