اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہم منصب نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف تعاون پر بھی اتفاق کیا۔
چوہدری نثار نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔ ملاقات میں برطانوی وزیرداخلہ نے پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔