خانیوال (نوید اشرف کمبوہ) برٹش انٹر نیشنل سکول سسٹم میں سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کو دو گروپس Aces اور Wizard بنا کر مقابلہ جات کروائے گئے جس کے مہمان خصوصی پرنسپل ادارہ ہذا میڈم ثمر احمد تھیں۔
سپورٹس فیٹسول میں گروپ ایسزکی انچارج میڈ م حناء زہرہ اور گروپ ورزرڈ کی انچارج میڈ م شائستہ ارم تھیں ۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات میں خوداعتمادی پید ا کرتی ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے اس لیے طلباء وطالبات کو کھیلوں سمیت اپنی نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنی چائیے جس میں ادارہ ہذا اور ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔
سپورٹس فیسٹیول میں پہلے نمبر پر آنیوالی ٹیم Acesنے280پوائنٹ جبکہ Wizardنے 240پوانٹ لے کردوسرے نمبر پر رہی ۔ ایمپائرنگ کے فرائض سر منیر انصاری نے سرانجام دئیے ۔سپورٹس فیسٹیول میں طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی اور ونرٹیم کی جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر پلے گروپ کے بچوں نے بھنگڑا ڈالا۔