برطانوی مغوی کا قتل : برطانیہ، امریکہ کی داعش کو نئی دھمکیاں

Brock Obama

Brock Obama

لندن، واشنگٹن (جیوڈیسک) برطانوی ٹیکسی ڈرائیور الن ہیننگ کو گزشتہ سال دسمبر میں شام میں امداد پہنچاتے ہو ئے اغوا کیا گیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل معافی اقدام ہے اور برطانیہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے وہ سب کچھ کرے گا جو کر سکتا ہے۔

انہوں نے دولت اسلامیہ کو وحشی تنظیم قرار دیا۔ ہیننگ بارے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کیمرون کا کہنا تھا کہ وہ ایک شفیق، شریف اور دوسروں کا خیال رکھنے والا انسان تھا دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اس جرم میں ملوث شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ اوباما کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اس قتل کی بھر پور مذمت کر تا ہے۔