لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ قربان حسین کے سکینڈل کا انکشاف برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کیا ہے۔
قربان حسین برطانوی جماعت لبرل ڈیمو کریٹ کے قائد اور نائب وزیراعظم نک کلیگ کے مشیر ہیں۔ اخبار کے مطابق قربان حسین 1990ء میں ایک کشمیری خاندان کے دو سالہ بچے کو اپنا بیٹا ظاہر کرکے لندن لے گئے جہاں اسے برطانوی شہریت دلائی۔
وہ بچہ اس وقت تئیس سال کا یونیورسٹی گریجویٹ ہے اور برطانوی شہریت اور پاسپورٹ رکھتا ہے۔
قربان حسین کا کہنا ہے کہ وہ بچہ اس کے والدین کی مرضی کے ساتھ برطانیہ لائے تھے تاہم برطانوی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔