لندن (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا۔
بھارت سے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ لندن میں ہونے والے کامیاب مارچ سے دنیا کو پیغام ملا کہ کشمیر مظلوم قوم ہے۔
برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں۔ جس کے خلاف لندن میں احتجاج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مظالم پر بھارتی وزیر اعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائیں گے۔