لندن (جیوڈیسک) برطانوی اراکین پارلیمنٹ و دیگر سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر ہیں، ہائوس آف کامنز کے 17 ارکان کو درخواست دی گئی ہے۔
کہ وہ بزنس کمیٹی سے مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان کریں جبکہ ممبران پارلیمنٹ اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے ہائوس آف کامنز میں بحث کی حمایت کی ہے۔