برطانوی فوجی کی ہلاکت، مسلمانوں پر الزام نہ دیا جائے

David Cameron

David Cameron

لندن(جیوڈیسک)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے مسلمانوں کا بھی نقصان ہوا، دہشتگردی کو ہم مل کر شکست دیں گے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانوی فوجی کی ہلاکت کا مسلمانوں پر الزام نہ دیا جائے۔ اس واقعے سے مسلمانوں کا بھی نقصان ہوا۔

ہم دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنے عزم پر قائم رہے گا اور متحد ہوکر نفرت پھیلانے والوں کا مقابلہ کرے گا۔ ہم دہشتگردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

بلکہ اسے شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی فوجی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ دہشت گردی سے مسلمانوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ اسلام ایسی حرکت کی اجازت نہیں دیتا۔ ہم اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔