کوالالمپور (جیوڈیسک) کیتھرین کا کہناہے کہ وہ مارچ میں اپنے شوہر کے ساتھ بحر ہند میں انڈیا سے تھائی لینڈ کا سفر کر رہی تھی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ فضا سے بحر ہند کی جانب آرہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے اس منظر کو دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو گئی۔
کیتھرین نے مزید انکشاف کیا کہ جہاز اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ مزید دو جہاز اور تھے جو اس کے اوپر تھے اور ان کا خیال تھا کہ اس واقعے کو وہ رپورٹ کر دیں گے مگر اتنا عرصہ گزرنے کے بعد اب بھی حکام کو جہاز نہیں مل پایا تو انہوں نے اس واقعے کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے معافی بھی مانگی کہ وہ پہلے ہمت کر لیتی تو تلاش میں زیادہ آسانی ہوتی۔ اس سے قبل بھی لاپتا ملائیشین طیارے سے متعلق کئی دعوے سامنے آ چکے ہیں۔