لندن (جیوڈیسک) برطانوی گروپ کا کیوبا میں یہ پہلا کنسرٹ ہو گا۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شو امریکی صدر براک اوباما کے دورے کے خاتمے کے تین دن بعد ہو گا۔ شو کیوبا کے سپورٹس کمپلیس میں منعقد کیا جائے گا۔
کیوبا کی کمیونسٹ حکومت نے انیس سو انسٹھ کے انقلاب کے بعد ملک میں رولنگ اسٹونز اور بیٹلز سمیت کسی بھی برطانوی یا امریکی گلوکار اوربینڈ کو شو کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔