برطانوی اخبار نے مصباح الحق کو دنیائے کرکٹ کا سب سےعظیم کھلاڑی قرار دے دیا

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لندن (جیوڈیسک) برطانوی اخبار نے پاکستانی کپتان مصباح الحق کو مضبوط اعصاب کا مالک اور دنیا کا سب سے باعزت کرکٹر قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی کی رپورٹ میں شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستانی کپتان کو دنیا کا سب سے عزت دار کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

اس لسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال کا نام بھی شامل تھا، مصباح دور جدید کی کرکٹ کے ذہین اور مضبوط اعصاب والے کرکٹر ہیں۔