لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکام نے پاکستان میں قید ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے ملزموں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملزموں کو جیل میں یا پیشی کے لیے عدالت لے جاتے ہوئے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
برطانوی حکام نے ملزمان کی سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستان میں قید ملزمان انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔