برطانوی پارلیمنٹ میں شام پر حملے کے حق میں قرارداد مسترد کر دی گئی ہے۔ تو دوسری جانب امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے شام پر حملے کی قرارداد کے مسودے پر اتفاق کر لیا گیا۔ شام کی روز بروز بگڑتی صورتحال نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب کر رکھی ہے۔ ایک جانب فوجی کارروائی کی حمایت کی جا رہی ہے تو دوسری جانب بعض ممالک شدید مخالفت بھی کر رہے ہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ نے قرارداد کے حق میں دو سو بیس اور مخالفت میں تین سو بتیس ووٹ آئے ہیں۔ لبیر پارٹی نے قرارد ترامیم کے ساتھ دوبارہ پیش کی تھی۔ برطانوی وزیر دفاع کے مطابق وہ شام میں فوجی مداخلت نہیں کریں گیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے ساڑھے تین گھنٹے کی بحث کے بعدشام پرحملے کی قراردادکے مسودے پر اتفاق کر لیا گیا۔
قرار داد میں حملے کی کم سے کم مدت ساٹھ اور زیادہ سے زیادہ مدت نوے دن اور شام میں امریکی فوج نہ اتارنے کی شرائط شامل ہیں۔ مسودے پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام میں بین الاقوامی اقدار کی خلاف ورزی کے خلاف عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔