برطانوی رکن پارلیمنٹ جو کوکس کا قاتل عدالت پیش

Jo Cox

Jo Cox

لندن (جیوڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ جو کوکس کے مبینہ قاتل کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ قاتل نے عدالت کو اپنا نام “غدار کی موت ، برطانیہ کی آزادی” بتا دیا ۔ باون سالہ تھامس مائر کو لندن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج کے پوچھنے پر مبینہ قاتل نے اپنا نام غدار کی موت ، برطانیہ کی آزادی بتایا تاہم ملزم نے عدالت کو اپنی تاریخ پیدائش اور گھر کا ایڈریس نہ بتایا۔

پولیس نے تھامس مائر کو رکن پارلیمنٹ جو کوکس کو قتل کرنے کا ملزم قرار دیا ہے ۔ حکام نے اراکین اسمبلی کو اپنی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔