سپیل برگ (جیوڈیسک) برطانوی پائلٹ نائیجل لیمب نے کیرئیر کی پہلی ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ جیت لی۔ آسٹریا کے شہر سپیل برگ میں ہوائی کرتب کا شاندارمظاہرہ ہوا جس میں دنیا بھر سے شریک پائلٹوں نے خوب مہارت دکھائی۔
برطانوی پائلٹ نائیجل لیمب نے سخت مقابلے کے بعد 62 پوانٹس سے ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ جیت لی۔ میزبان ملک کے ہینس آرچ بھی منفرد انداز کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
وہ 53 پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ برطانیہ کے پال بون ہوم اور فرانس کے نکولس ایوا نوف کو بھی مداحوں نے بے حد سراہا ۔