اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پولیس حکومت کے ماتحت کام نہیں کرتی۔ برطانوی پولیس حکومتی دباؤ کے بغیر آزادانہ تحقیقات کرتی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو الطاف حسین کی گرفتاری بارے آگاہ کرنے سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی ہے۔
دوسری جانب ڈپلومیٹک انکلیو سمیت ریڈ زون کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا ریڈ زون میں پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے جاری سیکورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔