لندن (جیوڈیسک) گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہازہ وگ اوساکا ساؤتھ ہمپٹن بندرگاہ سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اچانک خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔
جہاز کے عملے نے اسے سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ توازن کھو بیٹھا۔ جہاز مکمل طور پر ایک طرف کو جھک چکا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق جہاز سے ابھی تیل کا رساؤ شروع نہیں ہوا۔
برطانوی ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے عملے کے پچیس افراد کوبحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ جہاز کو سیدھا کرنے کیلئے آپریشن کئی روز تک جاری رہے گا۔ برطانوی ماہرین نے جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔