برطانوی وزیراعظم انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلے

David Camera

David Camera

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنی انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلے تو کسی نے بے خوف ہوکر تنقید کی، تو کچھ نے انکے ساتھ سیلفی بنوائیں۔ ڈیوڈ کیمرون ان دنوں مصروف ہیں۔

اپنی انتخابی مہم میں، وہ برطانیہ کے علاقے Northumberland نارتھمبر لینڈ پہنچے تو لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔کچھ نے خوشی خوشی سیلفی بنوائی تو کچھ نے ان سے کئے تیکھے سوال۔

لیکن وہاں ایک شخص ایسا بھی تھا جسے شاید برطانوی وزیر اعظم کی آمد پسند نہ آئی۔ اس نے گٹار بجاتے ہوئے کیمرون کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے لیکن دنیا کا سب سے مضبوط وزیراعظم انتہائی تحمل کے ساتھ اس شخص کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔