بیجنگ (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، جہاں آج ڈیوڈ کیمرون کی چین کے صدر سے ملاقات متوقع ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ہم منصب لی کیانگ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی، پیپلز گریٹ ہال میں ملاقات سے پہلے دونوں رہنماوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
دورے سے قبل برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بیجنگ اور یورپی یونین کے درمیان کئی بلین ڈالر کے آزاد تجارتی معاہدے ہوں۔