لندن (جیوڈیسک) یورپی یونین نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مئے کا 7 جون سے مستعفی ہونے کا فیصلہ یورپی یونین کی بریگزٹ سے متعلق پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیگا۔
یورپی یونین کمیشن کی ترجمان مینہ اندریوا نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ یین کلاڈ ینکر نے مئے کے استعفی پر مسرت کا اظہار نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ینکر مئے کے ساتھ کام کرنے پر خوش تھے اور ان کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔ اب وہ نئے وزیر اعظم سے بھی اسی سطح پر تعلقات استوار کریں گے اور باہمی امور میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے۔
اندریوا نے بتایا کہ مئے کا مستعفی ہونا اس معاملے میں یونین کی پوزیشن اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔