لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، یمن کی صورتحال اور ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم کیمرون نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی رہنمائی میں جاری آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا برطانیہ سعودی عرب کے استحکام اور سیکورٹی کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدے سے خطے میں امن قائم ہو سکے گا اور ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔