لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا رحمان نامی شخص اپنے ساتھی عاقب عمران کے ہمراہ وزیر اعظم تھریسامے پر خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔
20 سالہ زکریا رحمان کو گزشتہ ہفتے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد نے 10 ڈاوننگ اسٹریٹ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی جبکہ ملزمان نے برطانوی وزیراعظم پر چاقو سے حملے کا منصوبہ بھی بنایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔