برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی ۔شہزادے اینڈریونے جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی خاتون سے عدالت کے باہر معاملہ حل کرلیا
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس اینڈریواوران پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی خاتون ورجینا جیوفری نے عدالت میں کیس چلانے کے بجائے معاملہ باہرنمٹانے پراتفاق کرلیا ہے۔
ورجینیا نے 17 سال کی عمر میں شہزادہ اینڈریو کی جانب سے 3 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ شہزادہ اینڈریونے ہمیشہ جنسی زیادتی کے الزام سے انکار کیا ہے۔
شہزادہ اینڈریو کیخلاف جنسی استحصال کا مقدمہ امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ عدالت میں جمع کرائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ورجینا جیوفری اور شہزادہ اینڈریو کے درمیان معاملہ عدالت کے باہر طے ہو گیا ہے۔
شہزادہ اینڈریو الزام لگانے والی خاتون کو رقم دیں گے تاہم کتنی رقم دی جائے گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے تیسرے بیٹے ہیں اور برطانوی تخت سنبھالنے کے امیدواروں میں ان کا 9 واں نمبر ہے۔