بر طانیہ (جیوڈیسک) کی شہزادی لیڈی ڈیانا انکے حسن انکے انداز اور انکی سماجی خدمات کو دنیا سراہتی ہے ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم کا انکے پرستار انتظار کر رہے ہیں فلم پریمئیر کے موقع پر ڈیانا کے قریبی دوستوں کی ڈیانا کیساتھ گزارے وقتوں کی یادیں تازہ ہو گئیں۔
اس موقع پر ڈیانا کے قریبی دوست کلف ریچارڈ کا کہنا تھا ڈیانا کی پر کشش شخصیت اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ڈیانا کے چاھنے والے ضرور فلم کے منتظر ہونگے۔ فلم میں ڈیانا کی زندگی کے آخری کے دنوں میں پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن حسنات خان سے محبت کو خاص موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم میں ڈیانا کا کردار اداکارہ نومی واٹس نبھا رہی ہیں۔