برطانوی شہزادی کی زندگی پر بننے والی فلم ”ڈیانا” 20 ستمبر کو ریلیز ہو گی

British Princess

British Princess

لندن (جیوڈیسک) لندن برطانوی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم ”ڈیانا” کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،ٹریلر میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان اور ڈیانا کے تعلقات کو بنتے اور بگڑتے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری دو سالوں کا احاطہ کیا گیا ہے،فلم میں شہزادی کی ڈاکٹر حسنات سے دوستی،انسانیت کی فلاح کے کاموں میں دلچسپی اور انکے شوہر شہزادہ چارلس کے ساتھ تعلقات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اداکارہ نوی واٹس نے شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کیا ہے،فلم ”ڈیانا” بیس ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔