برطانیہ، تنخواہوں، پنشن میں کمی کیخلاف اساتذہ کا احتجاج، مظاہرہ

British Salary Protest

British Salary Protest

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں تنخواہوں اور پنشن میں کمی کے خلاف سیکڑوں اساتذہ سڑکوں پر آ گئے، تین ہزار سے زائد سکول بند ہو گئے۔

تنخواہوں میں بے جا کٹوتیوں اور پنشن میں کمی کے خلاف لندن میں سیکڑوں اساتذہ نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے لندن کے سٹی ہال کی طرف مارچ کیا۔

مظاہرے میں شریک اساتذہ کا مطالبہ تھاکہ حکومت فوری طور پر پنشن میں اضافے کا اعلان کرے، برطانیہ بھر میں پرائمری اور مڈل سکولز کے اساتذہ ہڑتال پر ہیں جس کے باعث پینتیس سو سکولز بند ہو گئے ہیں۔