برطانوی گلوکارہ چیرل کول نے فرانسیسی بوائے فرینڈ سے شادی کر لی

Cheryl Cole

Cheryl Cole

لندن (جیوڈیسک) برطانوی گلوکارہ چیرل کول نے اپنے فرانسیسی بوائے فرینڈ سے شادی کر لی۔ چیرل کول کے 33 سالہ بوائے فرینڈ جین برنارڈ فرنانڈیز ورسینی فرانس میں ایک نائٹ کلب چلاتے ہیں۔

چیرل کول کے مطابق جین برنارڈسے ان کی دوستی محض تین ماہ قبل ہوئی تاہم ان کی شادی کی پیشکش نے نہ صرف ان کو حیران کر دیا بلکہ وہ اس پر بے حد خوش بھی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جین برنارڈ ان کو دل کی ہر بات بتا دیتے ہیں۔

چیرل اور برنارڈ کی شادی سات جولائی کو کیریبین کے ساحل سمندر پر واقع ایک عالیشان ہوٹل میں ہوئی تاہم گلوکارہ نے اس شادی کا باضابطہ اعلان گزشتہ روز اپنے فیس بک پیج پر کیا۔

چیرل کول نے لکھا کہ اب یہ ضروری ہو گیا تھا کہ میں اپنی شادی کا اعلان کروں تاکہ کئی دنوں سے میرے حوالے سے گردش کرنیوالی افواہوں کا خاتمہ ہوسکے۔

چیرل کول کی قبل ازیں ایشلے کول سے شادی ہوئی تھی جو چار سال جاری رہ سکی۔ دونوں میں 2010 میں طلاق ہو گئی تھی۔ چیرل کول اور جین برنارڈ نے فرانس میں مستقلرہائش رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔