برطانوی گلوکارہ اڈیل پر بھی کامک بک بن گئی

Singer stubborn

Singer stubborn

لاس اینجلس (جیوڈیسک) برطانوی گلوکارہ اڈیل پر بھی کامک بک بن گئی ہے۔ مینوئیل ڈیاز Manuel Diaz نے تصاویر میں رنگ بھرے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والے گانوں ”رولنگ ان دی ڈیپ” اور ”سم ون لائیک یو” سے شہرت پانے والی اڈیل کی کامک بک کا نام ”دی فیم، اڈیل” ہے۔

کامک بک کے مصنف مائیکل ٹرائے ہیں۔ کتاب میں اڈیل کی پیدائش سے انکے گریمی ایوارڈ جیتنے تک کے واقعات کو تصویروں میں پیش کیا گیا ہے۔ کامک بک کے لانچ کی تقریب دو اکتوبر کو ہو گی۔