برطانوی طلبہ کو کارکردگی میں اضافے کیلئے سونے کا ایک گھنٹہ اضافی ملے گا

Students

Students

لندن (جیوڈیسک) برطانوی طلبا کی موجیں لگ گئیں ، سینکڑوں طالب علم اب مزید ایک گھنٹہ نیند کا مزہ لے سکیں گے۔ طلبا کو سونے کے لئے مزید وقت ایک تجربے کے لئے دیا جا رہا ہے جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ کیا سکول کو ذرا دیر سے شروع کرنے سے ان کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

، تجربے میں سو سے زیادہ سکولوں کے بتیس ہزار کے قریب طلبا پر تجربہ کر کے دیکھا جائے گا کہ کیا اس طرح ان کے زیادہ بہتر نمبر آتے ہیں ، نیند پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق نو عمری کے دوران جسم میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

جن کی وجہ سے اگر وہ معمول کے وقت پر نہ سوئیں تو اتنی تھکاوٹ محسوس نہیں کرتے جتنی انہیں کرنی چاہیے، اور صبح اٹھتے ہوئے بھی وہ نیند کی حالت میں ہوتے ہیں،جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔