برطانوی ٹیم کی ناقص کارکردگی، برائن لارا نے مذاق اڑانا شروع کر دیا

Brian Lara

Brian Lara

نیپیئر (جیوڈیسک) برائن لار انے انگلش ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اور گروپ مرحلے سے ہی اخراج پر مزاحیے جملوں کا مقابلہ شروع کر دیا۔

برائن لارا نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو دعوت دی ہے کہ وہ انگلش ٹیم کی ورلڈ کپ سے بے آبرو ہو کر نکلنے پر اپنے مزاحیہ ترین جملے بھیجیں جس کا مقابلہ ہوگا۔

لارا نے مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا ہمیں انگلینڈ کے ورلڈ کپ سے ابتداء میں ہی باہر ہونے پر مذاق کرنا چاہیے؟۔

مجھے اپنے بہترین مزاحیہ جملے بھیجیں۔ انگلش ٹیم ورلڈ کپ میں صرف سکاٹ لینڈ جیسی کمزور ٹیم سے بڑی مشکل سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

انگلش ٹیم ورلڈ کپ میں بُری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بُری طرح ہار گئی تھی۔