لندن (جیوڈیسک) برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے پڑھائی سے روکے جانے والی پاکستانی لڑکی لاپتہ ہو گئی۔ اٹھارہ سالہ ندالنسا برطانوی علاقے ساؤتھ ویلز میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ ندا کے والدین نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اس دوران ندا نے یونیورسٹی میں داخلہ لے کر پڑھائی شروع کر دی۔ یونیورسٹی کو ندا کے والدین کے کیس کا پتہ چلا تو اٹھائیس دسمبر کو انتظامیہ نے اسے پڑھائی سے روک دیا۔
ندا کے دوستوں کے مطابق پڑھائی سے روکے جانے پر ندا انتہائی دلبرداشتہ تھی۔ خدشہ ہے کہیں اس نے خودکشی نہ کر لی ہو۔ برطانوی پولیس نے شکایت ملنے پر ندا کی تلاش شروع کر دی ہے۔