برطانوی چڑیا گھر میں 60 کلو وزنی اژدہے کا الٹرا سائونڈ

Anaconda

Anaconda

لندن (جیوڈیسک) جانور چونکہ بے زبان ہوتے ہیں اسی لئے چڑیاگھر وںمیںان کی صرف خوراک کا ہی خیال نہیں رکھنا پڑتا بلکہ ان کی روزانہ کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ کچھ عرصے کے وقفے سے چیک اپ بھی کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کے چیسٹرچڑیا گھر میںبھی اس ہی سلسلے میں جانوروں کے سالانہ ہیلتھ چیک اپ کاانعقاد کیا گیا جہاں 60 کلو وزنی اژدہے کو بھی الٹراسائونڈ کیلئے لایا گیا تھا۔

جے ایف نامی 23 فٹ کے اس اژدہے کو 10 افراد قابو کر کے لیبارٹری لے کر آئے جہاں موجود مشینوں کے ذریعے مکمل ٹیسٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ماہرین اس اژدہے کو یورپ کا سب سے بڑا اژدھا قراردے چکے ہیں۔