لاس ویگاس (جیوڈیسک) پاپ گلوکارہ برٹنی سپئرز دو سال کے لئے لاس ویگاس جا رہی ہیں جہاں وہ پلینٹ ہالی ووڈ میں پرفارم کریں گی۔ ذرائع کے مطابق برٹنی نے پلینٹ ہالی ووڈ ریزورٹ اینڈ کسینو Planet Hollywood Resort and Casino سے معاہدہ کیا ہے جسکے تحت وہ ایک سال میں پچاس شو کریں گی۔
انکے شو رواں برس ستائیس دسمبر کو شروع ہوں گے۔ جن کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بیس ستمبر کو ہو گا۔ انکے معاہدے کی رقم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس سے پہلے سیلین ڈیون Celine Dion اور ایلٹن جان بھی پلینٹ ہالی ووڈ میں پرفارم کر چکے ہیں۔ سیلین ڈیون کو تین سالہ معاہدے کے لئے دس کروڑ ڈالر ادا کئے گئے تھے۔