پوری دنیا کی طرح گجرات میں بھی حضرت بی بی زینب کے روضہ مبارک پر حملہ کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
Posted on July 27, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : پوری دنیا کی طرح گجرات میں بھی حضرت بی بی زینب کے روضہ مبارک پر حملہ کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ کی قیادت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری، سید الطاف عباس کاظمی۔
علامہ زمان حسین حسینی، علامہ ناظم جعفری، علامہ مختار نقوی، ذلفی شاہ و دیگر نے ریلی کے شرکاء جلوس کی شکل میں امام بارگاہ حسینیہ سے کچہری چوک پہنچا، جہاں پر مظاہرین سے علمائے کرام نے خطاب کیا، اس موقع پر مدینہ سیداں سے علامہ مختار نقوی کی قیادت میں بہت بڑے جلوس نے بھی شرکت کی اور ماتم کیا گیا، اس موقع پر مندرجہ ذیل قرار دادیں منظور کی گئیں۔