اسلام آباد (جویڈیسک) اسلام آباد وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئی حکومت کوٹوٹی پھوٹی معیشت ملی ،تاہم پاکستان اپناکھویا ہوا مقام حاصل کریگا، ہماری منزل سوائے ترقی کے کچھ نہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کے دوران کہا یوں لگتاہے کہ ملک آٹوپائلٹ پر چل رہا تھا۔
عوام نے انتخابات میں فیصلہ دیاکہ انھیں 5 سال کی کارکردگی منظور نہیں، حالیہ انتخابات کے نتائج احتساب کا نتیجہ ہیں، مہنگائی کی اوسط شرح گزشتہ 5 سال میں 13 فیصد رہی۔ آج اسمبلی میں صرف بجٹ ہی پیش نہیں کیا جا رہا بلکہ ایک جمہوری حکومت کے سفر کا بھی آغاز ہے۔