کوئی برادری بڑی یا چھوٹی نہیں سب قابل احترام ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں: مشتاق عامر
Posted on December 7, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : یوسی کی سب سے بڑی رحمانی برادری، ملک برادری اور میئو برادری نے ،سابق کونسلر اور اُمیدوار برائے چیرمین یوسی 242 کاہنہ لاہور مشتاق عامر کی حمائت کر دی۔ گزشتہ روز آصف رحمانی کی رہائش گاہ پر تمام برادریوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیٹھ بوٹا، حاجی بشارت علی رحمانی، حاجی اکرم رحمانی،ڈاکٹر محمد اکرام ،اشفاق شاکر رحمانی، غلام مصطفی بھٹی ،ملک طارق ،ملک امانت،ملک رمضان ،ہارون خاں میئو،محمد آصف میئو،حاجی صدیق اکبر انصاری اور دیگر نے مل کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، تمام برادیوں نے مشتاق عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمائت کا علان کر دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق کونسلراور اُمیدوار برائے چیرمین یوسی242کاہنہ لاہور مشتاق عامرنے کہا کہ میں کسی ایک برادری کا نہیں حلقہ میں موجود ہر برادری بلکہ ہر فرد کا نمائندہ ہوں۔میری نظر میں کوئی برادری بڑی یا چھوٹی نہیں سب قابل احترا م ہیں اور میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں۔عوام کی حمائت اور تعائون سے الیکشن جیت کر اُن کی خواہشات کے مطابق مسائل کوحل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا،انہوں نے کہا آپ سب میری برادری ہیں۔ہار ،جیت مقدر کی بات ہے لیکن اپ کی محبت کو فراموش کرنا میرے بس کی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ سے دُعاہے کہ مجھے عوام کے اعتماد پر پورے اُترنے توفیق ہو۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com