ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) غیرت کے نام پر جوانسال بھابی کو قتل کرنے والے ملزم کو تھانہ حطار پولیس نے پندرہ روز بعد گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق حطار کے علاقہ میں دو ہفتے قبل ملزم شاہد عرف شادا نے اپنی بھابھی بشرہ بی بی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا ،فائرنگ سے شید زخمی ہونے والی خاتون پانچ روز تک مقامی ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسی تھی جس کے بعد حطار پولیس ملزم کی تلاش میں تھء گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ حطار نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر قتل کے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا ،پولیس تفتیش میں مصروف ہے،یاد رہے کہ تھانہ حطار میں ملزم شاہد کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔