بھائی کی پسند کی شادی کا جرم , لیہ میں 5 سالہ بچی پنچایت کے حکم پر ونی

Safia

Safia

لیہ (جیوڈیسک) لیہ کے رہائشی سلیم نے دو روز قبل اپنے ہمسایہ میں رہائش پذیر ریحانہ کو بھگا کر پسند کی شادی کی جس پر گزشتہ روز پنچایت منعقد کی گئی جس میں بچی کے چچا حضور بخش اور علاقہ کی بااثر شخصیت علمدار شاہ نے بطور سرپنچ کردار ادا کرتے ہوئے لڑکے کی کمسن بہن پہلی جماعت کی طالبہ 5 سالہ صفیہ بی بی کو 8 سالہ اظہر سے ونی کرنے کا حکم سنایا

جس پر نکاح خواں قاری محمد عبدا للہ نے کمسن جوڑے کا نکاح پڑھوا دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ کروڑ لعل عیسن نے چھاپہ مار کے پنچایت کے سرپنچ حضور بخش، بچی کے والد منظور حسین اور نکاح کے گواہوں کو حراست میں لے لیا۔