بھائی پھیرو : مسلح شخص نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) قصور کی تحصیل بھائی پھیرو میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے بیوی اور کم سن بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ،پولیس کے مطابق بھائی پھیرو کے گاوں کوٹ صدیق کا رہائشی بھٹہ مزدور حنیف غربت اور تنگدستی پر پریشان رہتا تھا، گذشتہ روز کسی بات پر بیوی سے جھگڑا ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں اس کی بیوی سلمی بی بی اور سات سالہ بیٹی حمیرا موقع پر دم توڑ گئیں، بعد میں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ملزم کے تین چھوٹے بیٹے گھر میں نہ ہونے کے باعث بچ گئے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔