قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کی طرف سے آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالتے ہوئے جمعتہ الشہدا منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ ان کے اہم رہنماوں کی گرفتاری سے تنظیمی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے لیکن وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اخوان کاکہنا ہے کہ فوجی بغاوت کے خلاف ثابت قدم رہیں گے، اخوان المسلمون کے مطابق آج دارالحکومت قاہرہ کی 28 مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ملکی فوج نے ماضی کی طرح کریک ڈاون کا عمل جاری رکھا تو آج مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔