اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ برہان مظفر وانی اور کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں بھارتی ریاستی جبر کے خلاف کشمیریوں کی سوچ کی عکاس ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برہان مظفر وانی کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو خودارادیت کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ برہان مظفر وانی اور دیگر کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں بھارتی ریاستی جبر کے خلاف کشمیریوں کی سوچ کی عکاس ہے۔ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔