سیرت مصطفی بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتی ہے، مبشر نعیم چودھری

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سیرت مصطفی بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتی ہے، اتحاد امت کے ذریعے ہی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ،تمام مسالک کے علماء مشترکات پر متحد ہیں ،ان خیالات کا اظہار مبشر نعیم چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ ، ملک الہی بخش جوتہ ، قاضی شاہ عمران ، مفتی محمد ظفر ، قاری امان اللہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال کروڑ میں پیغام سیرت کانفرنس سے خطاب ہوئے کیا، پیغام سیرت کانفرنس کا آغاز معروف حسن القراء قاری محمد ارشد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، مفتی محمد ظفر مدرس عید گاہ نے کہا کہ سیرت نبی پر عمل پیرا ہو کر دین ودنیا میں کامیابی ممکن ہے، قاری امان اللہ جامعہ سعیدیہ نے کہا کہ رسول پاک ۖکو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ دنیا کی تمام چیزیں ہمیں حضور نبی کریمۖ کے صدقے میں ملی ہیں۔ آپۖ کی ولادت باسعادت سے اندھیروں میں اجالا ہوا۔ آپۖ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اس دنیا میں رہنا ہے تو ہم سب کو اسلام کی آغوش میں آنا ہوگا۔ معروف مذہبی سکالر قاضی شاہ عمران نے کہا کہ رسول پاک ۖنے کردار کے ذریعے پوری دنیا کو مسخر کیا اآج بھی اتحاد امت کے ذریعے پوری دنیا میں مسلمان عروج حاصل کر سکتے ہیں ۔ حضور کی رحمت وہ وسیلہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو حضور نبی کریمۖ کے وسیلے سے عطا کرتا ہے۔حضرت عائشہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ کا خلق کیا ہے۔ تو آپ نے فرمایا کہ اخلاق حسنہ۔سانحہ پشاور انتہائی کرب ناک واقعہ ہے۔

آج تک ان بچوں کی چیخیں ہمارے کانوں میں گونجتی ہیں۔ اگر ہم آج چوہدری اور خان بننے کی بجائے آقائے دو جہاںۖ کے سچے غلام بن جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ملک الہی بخش جوتہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ نے کہا کہ 12ربیع لاول ولادت نبی کا دن تمام مسلمانوں کے لیے خوشی کا دن ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپۖ کو اخلاق کی عظیم دولت سے نوازا اور آپۖ پوری دنیا کیلئے صادق و امین ٹھہرے۔ آپۖ کو ہر عیب سے پاک پیدا فرمایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مبشر نعیم چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ نے کہا کہ ظلم و جبر کی چکی میں پسنے والے جوق در جوق حضورۖ کے جھنڈے تلے جمع ہونا شروع ہو گئے۔

آپۖ کی اخلاق حسنہ ہمارے لیئے نمونہ ہے۔ تمام مسالک کے علماء کا اکٹھا ہونا خوش آئند امر ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء آگے بڑھ کر اسلامی انقلاب کی جد جہد کی قیادت کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے کام کیا انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیرت نبی پرعمل پیرا ہونے سے ممکن ہے۔

آج کی سیرت کانفرنس یکجہتی ، محبت ، پیار اور مذہبی ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر معروف نعت خواں ڈاکٹر صفدر کوکب ،قاری حسین اولکھ ، ، قاری ظفر ،شیخ عدنان بلال نے نعتیہ کلام پیش کیا، پیغام سیرت کا نفرنس میں ملک مشتاق احمد اولکھ امیر جماعت اسلامیpp262، ملک عبدالحمید کھیڑا ، قاری حسین اولکھ ، چودھری اشرف گجر ، ملک ضیا اولکھ، مرزا غلام قادر، ڈاکٹر شاہد امیں ، عبدالمنان چودھری، سلطان اعوان، ثنااللہ اولکھ، شائستہ خان ، ضیا الرحمان خان، پروفیسرز،ڈاکٹرز سمیت سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

Pegham-e-Seerat

Pegham-e-Seerat