برادر ملک پاکستان کی دوستی پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے: قائد ایوان

Delegation ofRepresentatives Political Parties Pakistan

Delegation ofRepresentatives Political Parties Pakistan

ترکی (جیوڈیسک) پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا ایک وفد ترکی کے خیر سگالی کے دورے پر تھا جس نے گزشتہ روز ترک اسمبلی میں قائد ایوان اسماعیل قاہرامان سے ملاقات کی۔

۔

قائد ایوان نے پاکستانی وفد کے سربراہ سینٹر مشاہد حسین کا خیر مقدم “پاکستان زندہ باد “کے نعرے سے لگایا اور ان سے انتہائی خندہ پیشانی سے ملے اور بغل گیر ہو گئے۔

اس موقع پر ترک قائد ایوان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جس طرح سے ترکی میں 15 جولائی کے واقعات کے بعد صورت حال اور جمہوریت کی بحالی کی حمایت کی ہے وہ ایک نا قابل فراموش حقیقت ہے۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ سن 1965 کی پاک بھارت جنگ کے خلاف انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دوران استنبول میں ایک احتجاجی مظاہرے کی بھی رہنمائی کی تھی جس کا نام پاکستان زندہ باد تھا۔

سینیٹر مشاہد حسین نے بھی اس موقع پر قائد ایوان کو پاکستانی اسمبلی اور سینیٹ کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک مشترکہ اعلامیئے کی تصویر جناب قاہرامان کو پیش کی۔

بعد ازاں وفد کو ترک اسمبلی کے تباہ حال حصوں کا دورہ کروایا گیا جہاں 15 جولائی کی شب بم پھینکے گئے تھے۔ پاکستانی وفد نے ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں وہاں پھول رکھے۔