ھم نے گدلا ھے پنجاب ھم گدلیں گے پاکستان

Pakistan Students

Pakistan Students

تحریر : خواجہ مظہر گنجیال
میرے پاکستانی بھائیو اور بہنوں آج میں سکوٹر پہ سرگودھا اپنی میٹرک کی گمشدہ سند کی ڈپلیکیٹ کے حصول کے لیے درخواست گزارنے گیا.اتفاقا” میری واپسی سکول اور کالجز کی چھٹی کے عین وقت پر ھوئی. خیر جو کچھ آج دیکھا یہ کوئی نئی بات تو نہیں تھی

لیکن آج پاکستان میں طالب علم کی یہ حالت دیکھ کر میں نے کچھ تصاویر بنا لیں.دوستو کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار تعلیم و تربیت پر ھے.ھونا تو یہ چاھیے تھا کہ پاکستان کے ھر تعلیمی ادارہ کو بسیں فراھم کی جاتیں

جو ھر طالب علم کو گھر کے دروازے سے باعزت نشست پر بٹھا کر تعلیمی ادارے تک پہنچاتیں اور باعزت واپس بھی چھوڑ آتیں.لیکن بدقسمتی سے آج سڑسٹھ سال تک جمہوریت کو بچانے میں لگے

Pakistan

Pakistan

ھمارے سیاستدانوں نے پاکستان کے مستقبل کے ستاروں کو اتنا حق بھی نہیں دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کے لئیے پرائیویٹ بس کہ اندر نشست حاصل کرنا تو دور کی بات کھڑا بھی ھو سکے.

مجبورا” پاکستان کے مستقبل کے ان جرنیلوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، سائنسدانوں، پروفیسروں اور ججوں کو ایک ان پڑھ کنڈیکٹر کی اخلاق سے گری ھوئی باتیں سن کر بسوں کی چھتوں پر اور پائیدانوں اور سیڑھیوں پر لٹک کر گزارہ کرنا پڑتا ھے.

Education

Education

اب آپ ھی بتائیں ایسے ماحول میں یہ بچے تعلیم حاصل کر کہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر کرپشن بے ایمانی اور دھوکہ دھی نہیں کریں گے تو اور کیا معاشرتی اخلاقیات کا درس دیں گے.

تحریر : خواجہ مظہر گنجیال